تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد، پرتشدد واقعات میں زیادہ تر افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

وفاقی دارالحکومت میں پرتشدد واقعات میں زیادہ تر افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی پولیس نے گولڑہ اور میر آبادی میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جو حالیہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کے لیے کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں افغان شہریوں کو پولیس اہلکار پر تشدد کرتے دیکھا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ نادرا کے پاس واقعات میں ملوث لوگوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے، گرفتار افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افغان شہریوں کی عمریں 18 سے 26 سال کے درمیان ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات کے دوران ایک پولیس اہلکار موٹر سائیکل چھوڑ کر جان بچانے کے لیے بھاگا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے تصاویر حاصل کرکے افغان شرپسندوں کو ڈھونڈنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button