تازہ ترینخبریںسپورٹس

نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی، انہوں نے دو سال میں پانچ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی شہر کے علاقے گوجر خان سے ہے۔ رواں سال 2023 میں نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما ہیں۔

نائلہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ 14 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر وہ شرپا پاسنگ ٹمبا کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق نائلہ کیانی نہ صرف گاشر برم ٹو کو فتح کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں بلکہ انہوں نے اپنی پہلی مہم میں ہی 8 ہزار میٹر کی چوٹی فتح کی۔

وہ اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر چکی ہیں۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کریں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button