تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزپاکستان

صوبہ سندھ میں لاکھوں خوبصورت مہمان پرندوں کی آمد

رواں سال سندھ میں ریکارڈ 12 لاکھ مہمان پرندوں کی آمد ہوئی یہ بات محکمہ جنگلی حیات کے حالیہ سروے کے دوران سامنے آئی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے سروے کے دوران بلیک اسٹورک، پن ٹیل سنائیپ مرغابی، انڈین اسپاٹ بلڈ ڈک، لیسر فلیمنگو، پیرسائیٹک جیگر، گریٹ کریسٹیڈ جیگوار، کاٹن ٹیل، ناب بلڈ ڈک صوبے کے پانیوں میں نظر آئے۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ 1980 کی دہائی سے ہر سال صوبے میں موجود آبگاہوں اور آبی گزر گاہوں پر آنے والے آبی پرندوں کی سالانہ اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔

رواں سال کی سروے رپورٹ کے مطابق اس سال سندھ میں روایتی طور پر آنے والے 41 اقسام کے واٹر فاؤلز کے علاوہ کچھ ایسے نئے مہمان پرندے دیکھے گئے جن کی آمد کا ریکارڈ پہلے موجود نہیں تھا، سندھ کی چند مخصوص آبگاہوں اور آبی گذرگاہوں پر اس سال والے پرندوں کی تعداد چھ لاکھ، 13 ہزار 851 رہی۔

ماہرین کے مطابق سندھ کی تمام آبگاہوں پر اس سال آنے والے مہمان پرندوں کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ رہی، گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد آب گاہوں کو وافر مقدار میں پانی ملنے اور صوبائی حکومت کی جانب سے شکار پر مکمل پابندی کے باعث ممکنہ طور پر پرندوں کی آمد میں اضافہ ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button