تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے

سابق وزیر خزانہ و رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے اب شاید آئی ایم ایف بجٹ دیکھ کر فیصلہ کرے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تاخیر سے آئی ایم ایف معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا موجودہ صورتحال سےنکالنےکیلئے بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ 6 ماہ پہلے ہوجانا چاہیےتھا پاکستان اب تک 6 بلین ڈالر جمع کرنے کی شرط بھی پوری نہیں کرسکا پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے اب شاید آئی ایم ایف بجٹ دیکھ کر فیصلہ کرے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو میرے مشوروں کی ضرورت نہیں اسحاق ڈار میری پالیسیوں پر تنقید کرتےذات کو کبھی نشانہ نہیں بنایا مجھے بھی پالیسیوں پر تنقید کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ حالیہ توڑ پھوڑ سے پہلے پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے مقبول پارٹی تھی لیکن عمران خان کی گرفتاری کے بعد کے رویے سے پی ٹی آئی حمایت متاثر ہو سکتی ہے برطانیہ سے ملے 190 ملین پاؤنڈ کا جواب عمران خان کو دینا چاہیے تحقیقات میں تعاون کرنے والاپُرتشددجرائم میں ملوث نہ ہو تو گرفتار نہیں کرنا چاہیے مجھے 50 روز قید تنہائی اور تین ماہ اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔

پارٹی قائد نواز شریف سے رابطے کےسوال پر مفتاح اسماعیل نےنفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں پوزیشن برقرار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button