تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایم جی اور پسٹل سے فائرنگ ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے قریب ایچ 11 کے ایریا میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ہائیکورٹ کے سامنے جنگل میں پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قریب جی 10 کے علاقے میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق جی 11 اور جی 13 کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا یے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button