تازہ ترینخبریںکاروبار

انٹرنیٹ سروس بند، آن لائن رائیڈ اور فوڈ ڈیلیوری والے روزگار کو ترس گئے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے جس کے باعث آن لائن رائیڈ اور فوڈ ڈیلیوری والے روزگار کو ترس گئے ہیں۔

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث تمام آن لائن کاروبار بند ہیں جس کی وجہ سے دیہاڑی ڈار آن لائن رائیڈ سروس اور فوڈ ڈیلیوری والے متاثر ہوئے ہیں۔

فوڈ، کارگو کلیئرنس، ٹریکنگ سروس والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے بڑے آرڈرز بھی رک گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر رابطے نہ ہونے سے تین دن میں کاروباری افراد کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کا کہنا ہے کہ آرڈر نہیں آرہے، ہم روزانہ کمانے والے لوگ ہیں، انٹرنیٹ بند ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ سو سے زائد رائیڈرز ہم سے کھانا لے کر جاتے تھے جب سے انٹرنیٹ بند ہوا ہے تو بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے تاکہ ہم روزگار جاری رکھ سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button