تازہ ترینخبریںسیاسیات

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی، مریم اورنگزیب مشکل میں پھنس گئیں

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی دینے پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ، لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست دائرکی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کیس پرسپریم کورٹ فیصلے سےقبل مریم اورنگزیب نےتوہین آمیزبیان دیا، مریم اورنگزیب وفاقی وزیر اطلاعات ہیں انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔

درخواست میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں ججز کے گھروں کو آگ لگنے کا بیان دیا، عدالت مریم اورنگزیب کےبیان پر توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کل کو اگر ججز کےگھروں میں کوئی گھس کر آگ لگائے تو میں پیشگوئی کررہی ہوں، آپ کریں اسکےخلاف فیصلہ کسی کا گھر نہیں بچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ میں عمران خان کو کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے قومی خزانے سے 8ارب کی چوری کی گئی نیب نےعمران خان کو گرفتار کیا ہے گرفتاری کےبعدملک میں دہشت گردی کاماحول بنایاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button