تازہ ترینخبریںپاکستان

‘عمران خان اور آرمی چیف کو ایک کمرے میں بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کرنی چاہیے’

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے عمران خان اورآرمی چیف کو ایک کمرے میں بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز پر مہر بخاری کے پروگرام میں عمران خان کے الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے ٹی وی پر کہاتھااینٹ سےاینٹ بجانےکابیان دیاتھا، اب شہبازشریف،ان کے بھائی اور بھتیجی کیاکیابیانات دیتےرہے سب کوپتہ ہے.

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وقت آگیاہےغلط فہمیاں دورکرنی چاہئیں،جوصورتحال بن گئی ہےملک کیلئےاچھی نہیں، عمران خان اورآرمی چیف کوایک کمرے میں بیٹھ کرغلط فہمیاں دورکرنی چاہیے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہوسکتاہےکچھ خبریں عمران خان کواورکچھ خبریں آرمی چیف کوغلط پہنچائی جارہی ہوں، میری ذاتی رائے کہ وقت آگیاہےدونوں جانب سےغلط فہمیاں دورکی جائیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی ایس پی آرسےاتفاق کرتاہوں الزامات پرقانونی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکی کوشش کی، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button