انتخاباتتازہ ترینخبریں

بلدیاتی ضمنی انتخابات : پیپلزپارٹی نے چار یوسیز میں میدان مار لیا

کراچی کی 11 یوسیز میں سے 4 یوسیز کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج آگئے، چاروں یوسیز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی یو سی2بہارکالونی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر 3243ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

کراچی کے حلقے کورنگی کی یوسی نمبرٹو میں پیپلزپارٹی کے محمد اسرار خان 2647 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ضلع کیماڑی کی یو سی ٹو بلدیہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عارف تنولی 3009 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

اس کے علاوہ غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق یو سی 8 مومن آباد ضلع غربی میں پیپلز پارٹی کے ارشد خان 2805 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 449 پولنگ اسٹیشنز میں سے 292 انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیئے گئے تھے، تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اورپی ٹی آئی کے 434 امیدوار مد مقابل تھے۔

پولنگ کاعمل صبح 8بجے سے شام5بجے تک بلاتعطل جاری رہا، پولنگ کے دوران کچھ مقامات پر ناخوشگوار صورتحال پیش آئی جسے پولیس اور مقامی سیاسی رہنماؤں نے مداخلت کرکے قابو کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جارہ کردہ بیان کے مطابق سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر شروع ہوئے اور پرامن ماحول میں ووٹنگ مکمل ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button