تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی نے جلسوں کا حتمی شیڈول جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کا حتمی شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق بدھ سے اتوار پانچ بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے۔

حتمی شیڈول کے مطابق پہلا جلسہ بدھ کے روز مریدکے میں ہوگا، دوسرا جلسہ جمعرات کو گکھڑ منڈی، تیسرا لالا موسیٰ، چوتھا گوجر خان اور پانچواں جلسہ اٹک میں ہوگا، جلسوں کی قیادت سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود کریں گے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی تھیں۔ لاہور میں ریلی کی قیادت کرتے ہوئے عمران خان نے اپنے خطاب میں الیکشن نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، مقررہ تاریخ پر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے، مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے، ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پروا نہیں، قوم کا نقصان ہو رہا ہے ان (پی ڈی ایم حکومت) کو پروا نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button