تازہ ترینخبریںپاکستان

اربوں روپے کا ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈٌل : یوسف رضا گیلانی مشکل میں پھنس گئے

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کواربوں روپے کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں 8 مئی کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے اربوں روپے کا ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 8 مئی کو طلب کرلیا۔

یوسف رضاگیلانی کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ، ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کوتمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

یوسف رضاگیلانی کو عدالت نے 18 دسمبر 2014 سےحاضری استثنیٰ دے رکھا ہے، یوسف رضاگیلانی پر کراچی میں ٹڈاپ اسکینڈل میں 3 مقدمات درج ہیں۔

ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پرایک ارب سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں ، متعدد کمپنیوں اورشخصیات پر 70 سےزائدمقدمات 2013 میں درج کئے گئے تھے۔

خیال رہے ٹڈاپ اسکینڈل میں پی پی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button