تازہ ترینخبریںسیاسیات

ایم کیو ایم نے مردم شماری پر بڑا فیصلہ کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مردم شماری کے حوالے سے گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقادکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  حیدرآباد میں 7 مئی اور کراچی میں 15 مئی کو مردم شماری پر گرینڈڈائیلاگ کا آغاز ہوگا جس میں ایم کیو ایم شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے دعوت دیگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اہم شخصیات، دانشور، ادیب، تاجر، صنعتکار،  وکلا، سوشل ایکٹیوسٹ کو بھی  اس گرینڈڈائیلاگ میں مدعو کیا جائےگا، ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گرینڈ ڈائیلاگ میں ایم کیوا ایم مردم شماری میں گھرانوں کو غائب کرنا، مردم شماری کے عملے اور صوبائی حکومت کی غیر شفافیت کے معاملے کو  اٹھایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائیلاگ میں مردم شماری کے حوالےسے ایم کیو ایم اپنی کاوشوں کو بھی سامنے رکھےگی، ایم کیو ایم ذرائع نے کہا کہ مردم شماری کسی ایک قوم کا نہیں اس شہر میں رہنے والے ہر شخص کا مسئلہ ہے۔

ایم کیوا ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی آدھی آبادی کو گنا ہی نہیں گیا ہے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ شہری سندھ کے ایک ایک شخص کو گنا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button