انتخاباتتازہ ترینخبریں

صدر مملکت کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور کرنے کی تجویز

کابینہ کمیٹی قانون نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57اور 58 میں ترمیم کی تجویزکی منظوری دے دی ، نئی ترمیم کےبعد صدر مملکت کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیارختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی قانون نےالیکشن ایکٹ کےسیکشن 57اور 58 میں ترمیم کی تجویزکی منظوری دے دی ، سیکشن 57 کےتحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی ترمیم کےبعد صدرمملکت کےپاس تاریخ دینے کااختیار نہیں رہے گا، منظورشدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button