
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے اسمبلی واپس جانے کا فیصلہ کیا تو میں نہیں جاؤں گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دیا دس روز کے لیے اسمبلی میں جاکر کیا کروں، یقین ہے 10 مئی تک الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، دس دن پہلے یا بعد الیکشن ہر صورت ہوکر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالات بدل گئے ہیں عدلیہ کے فیصلے کو مانا جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کی صورت حال یقینی نہیں، عمران خان نے 14 تاریخ سے پہلے اسمبلی توڑنے کا کہا ہے یہ نہیں مانیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سارے نیب زدہ جیل جائیں گے انصاف جیتے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے سب کچھ بتادیا ہے آپ نے رمضان میں بھی 20 ارب روپے نہ بخشے، ایسے حالات پیدا کردیے کہ غریب کے پاس قبر، کفن کے پیسے نہیں، بجلی، گیس، آٹے اور مکان کے کرایہ کے پیسے بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ممبر پچیس، پچیس کروڑ میں بک گئے کچھ ڈنکے کی چوٹ پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ لال حویلی اور پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ جو فیصلہ کرے گی ان کا باپ بھی اس پر عمل کرے گا۔