تازہ ترینجرم کہانیخبریں

عید پر سی ویو سے لاپتا بچیوں کی تلاش، عبداللہ شاہ غازی اور خانہ بدوشوں کے ٹھکانوں کی سرچنگ

 شہر قائد میں عید کے تیسرے دن سی ویو سے لاپتا ہونے والی دو ننھی بچیوں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیموں نے بچیوں کے والدین کے ساتھ مل کر کئی علاقے چھان مارے، لیکن بچیاں نہیں مل سکیں۔

24 اپریل کی شام گلشن اقبال کراچی، قائد اعظم کالونی کی ایک فیملی سی ویو پر تفریح کے لیے گئی تھی، تاہم یہ تفریح اس وقت اذیت ناک بن گئی جب مین سی ویو، کبابجیز کینٹین کے قریب سے فیملی کی 2 معصوم بہنیں اچانک غائب ہو گئیں۔

3 سالہ عنابیہ اور 2 سالہ بشریٰ بنت محمد نعمان کی تلاش کے لیے درخشاں تھانے کے شعبہ تفتیش نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز ایس آئی او درخشاں مقبول کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران بچیوں کے والدین اور رشتہ دار بھی ہمراہ تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی نشان دہی پر بھی کئی مقامات کی چیکنگ کی گئی، دو دریا اور اطراف میں مکمل سرچنگ کی گئی، درگاہ عبداللہ شاہ غازی اور خانہ بدوشوں کے ٹھکانوں کو بھی چیک کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button