Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

مغرب سے تعلقات پر حنا ربانی کھر کا وزیر اعظم کو اہم مشورہ : لیک میمو

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ ہمیں مغرب کو مزید راضی رکھنے کا تاثر نہیں دینا چاہیے، یہ انکشاف لیک ہونے والے ایک انٹرنل میمو سے سامنے آیا۔

امریکی خبر رساں ادار ے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی لیک خفیہ دستاویزات میں پاکستانی وزیر مملکت خارجہ امور کے میمو بھی سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جو میمو سامنے آیا اس کا عنوان پاکستان کے لیے مشکل انتخاب تھا، حناربانی کھر نے خبردار کیا کہ چین اور امریکا کے درمیان غیر جانبداری کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

لیک میمو میں حناربانی کھر نے مزید کہا کہ امریکا سے جڑے رہنے سے چین سے شراکت داری کے فوائد پر اثر پڑے گا۔

اس کے علاوہ امریکی لیک دستاویزات میں پاکستان پر یوکرین قرارداد کی حمایت سے متعلق میمو بھی سامنے آیا، لیک دستاویزات میں21فروری کے میمو کی تفصیلات شیئر کی گئیں جس میں شہباز شریف اور ان کے معاون کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات درج تھیں۔

لیک میمو میں یوکرین کے تنازع پر اقوام متحدہ کی ووٹنگ کا بھی ذکر تھا، جس میں روسی مذمت کی قرارداد کی حمایت کے لیے مغربی دباؤ کی تجدید کرنا تھی۔

معاون نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ قرارداد کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا اشارہ دے گی، معاون نے میمو میں کہا کہ پاکستان ماضی میں اسی طرح کی قرارداد پر ووٹنگ سے پرہیز کرتا رہا ہے۔

معاون نے شہباز شریف کو بتایا کہ پاکستان روس سے تجارت، توانائی معاہدوں پر بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی حمایت یافتہ قرار داد کی حمایت روس کے ساتھ تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

اس سے قبل 17 فروری کے ایک لیک میمو میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی یوکرین کے تنازع پر اقوام متحدہ میں ہونے والی آئندہ ووٹنگ اور روس کے حملے کی مذمت کرنے والی قرارداد کی حمایت کے لیے مغرب کی جانب سے متوقع دباؤ کے بارے میں ایک معاون کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سامنے آئیں۔

اس معاون نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ قرارداد کی حمایت سے روس کے ساتھ پاکستان کے ممکنہ تجارتی اور توانائی کے سودے خطرے میں پڑ سکتے ہیں اور بالآخر پاکستان ان 32 ممالک کی صف میں کھڑا تھا جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button