تازہ ترینخبریںپاکستان

ہتھنی نورجہاں کو کہاں اور کیسے دفنایا جائے گا؟ تیاریاں مکمل

کراچی چڑیا گھر میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والی ہتھی نورجہاں کی تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں پوسٹ مارٹم کے بعد احاطے میں ہی دفن کیا جائے گا۔

اس حوالے سے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ تدفین کیلئے زمین میں15فٹ گہری،14 فٹ لمبی اور12 فٹ چوڑی کھدائی کی گئی ہے، ہتھنی کو جہاں دفنایا جائے گا وہاں4من چونا، جراثیم کش ادویات ڈالی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسیف الرحمان کی نگرانی میں ہتھنی کی لاش کو کرینوں کے ذریعے دفنانے کی جگہ اتارا جائے گا۔

ڈائریکٹرزو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر کی سربراہی میں ڈاکٹرزکی ٹیم ہتھنی کاپوسٹ مارٹم کررہی ہے، پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد دفنانے کا عمل شروع ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button