تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان حکام اور آئی ایم ایف سے سائیڈلائن میٹنگ بے نتیجہ ،اسٹاف لیول معاہدہ پھر تعطل کا شکار

 واشنگٹن میں پاکستان حکام اور آئی ایم ایف سے سائیڈلائن میٹنگ بے نتیجہ رہی، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی یقین دہانیوں کے باوجود پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالرکا پلان دینا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ پھر تعطل کا شکار ہوگیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کا دورہ امریکا بھی بڑی پیش رفت نہ کرسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن میں پاکستان حکام اورآئی ایم ایف سےسائیڈلائن میٹنگ بے نتیجہ رہی، آئی ایم ایف کو سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی یقین دہانیاں بھی ناکافی ہے، پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے جمع کرانے کا پلان دینا پڑا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹاف لیول معاہدے پر آئی ایم ایف کی پیش قدمی سست روی شکار ہے ، اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری 2023 کو ہونا تھا۔

یاد رہے پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو مزید تین ارب ڈٓالر کی فنانسنگ کے لیے پلان دیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ رائز ٹو پروگرام سے 45 کروڑ، اےآئی آئی بی اور کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض ملے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت حکام نے آئی ایم ایف سے درخواست کی تھی کہ پہلے معاہدہ ہو جائے تو فنانسنگ کا انتطام آسان ہو جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button