تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور دہشت گردوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور دہشت گردوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں فساد اور قتل و غارت کی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور دہشت گردوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پر عدم اعتماد کا بھی اظہار کر دیا ہے، اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سرفہرست ہے۔

وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پر ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں دراڑ پیدا ہوگئی ہے، اختلاف کی وجہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں نے معاشی مشکلات اور کمانڈرز کے شاہانہ طرز زندگی قرار دیا۔

رپورٹ میں کمانڈر کی شاہانہ گاڑیوں اور پیسے کی فراوانی کو اختلافات کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے، اپنے ان کمزور معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں نے کمانڈرز کو دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ معاشی مسائل کو حل نہ کیا گیا تو وہ سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے۔

حقیقت میں کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت کا نظریہ پیسہ اور طاقت حاصل کرنا ہے نہ کہ جھوٹا اور نام نہاد جہاد ہے، قیادت افغانستان کے شہروں میں پر تعیش گھروں میں غیرمعمولی طرز زندگی سے لطف اندوزہو رہی ہے۔

نچلے درجے کی توجہ کیمپوں یا پھر سرحد کے قریبی گاؤں میں رہنے پر مرکوز ہے، جہاں سہولیات کا فقدان ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت غریب افراد کو ذاتی فائدے کے لئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کیخلاف لڑنے پر آمادہ کرتی ہے، زمین پر لڑنے والے غریب پیادوں کونام نہاد جہاد کے نام پر قربان کیا جارہا ہے تاکہ کالعدم ٹی ٹی پی قیادت کا فائدہ ہو سکے۔

کالعدم ٹی ٹی پی قیادت کے ذاتی فائدے حاصل کرنے کے مقاصد ظاہر ہونے پر دہشتگرد ہتھیار ڈالنے پر تیار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button