تازہ ترینخبریںسیاسیات

راستہ ایک ہی ہے، مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہو جائیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اس بند گلی سے نکلنے کا راستہ صرف الیکشن ہے مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہوجائیں۔

سپریم کورٹ میں ملک میں بیک وقت الیکشن کرانے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ آمد پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو محسوس ہو رہا ہے کہ ہم بند گلی میں ہیں۔ اس سے نکلنے کا صرف ایک راستہ ہے اور وہ الیکشن ہے مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہو جائیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ سیاسی افراتفری اور آئینی بحران کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔ اس سیاسی لڑائی کا اثر سیاستدانوں اور محکموں پر ہونے کے بجائےغریب پر پڑتا ہے۔ جب بھی بحران آئے معیشت اور روپے کی قدر میں کمی، اسٹاک ایکسچینج بند ہو جاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت الیکشن اہم موضوع ہے اور یہ صرف ہمارامسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان اس وقت ایک صوبے، پھر دوسرے اور اس کے بعد جنرل الیکشن کا متحمل نیں ہوسکتا۔ چاہتے ہیں کہ الیکشن کے حوالے سے وہ تاریخ مقرر ہو جو سب کو قابل قبول ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماراشروع سے مؤقف ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوں۔ ابھی تک پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سے بات ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم کے درمیان اختلافات اور مذاکرات ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button