تازہ ترینخبریںپاکستان

مذاکرات کا موقع دینے کا مطلب یہ نہیں کہ 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم ختم ہوگیا، تحریری حکم نامہ

پنجاب انتخابات کیس میں‌ آج کی سماعت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے.

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست کے کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں آج کی سماعت کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کا حکم نامے میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست پر مزید سماعت کل ہوگی ، مذاکرات کا موقع دینے کا ہر گز مطلب نہیں کہ 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم ختم ہوگیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اعلیٰ عہدیداران کے ذریعے کل پیش ہوں، سپریم کورٹ کی جانب سے وفاق، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا موقع دینے کی رائے درست ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں الیکشن کمیشن اور وزارت دفاع کے تحفظات معقول نہیں الیکشن اسی صورت بہتر ہوں گے جب سیاسی جماعتوں کی مشاورت شامل ہو۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے نمائندے نامزد کریں

جواب دیں

Back to top button