تازہ ترینخبریںسیاسیات

پاکستان کی بدترین حکومت کا ایک سال

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان کی بدترین حکومت کا ایک سال قرار دیا ہے۔

پی ڈی ایم کی حکومت کا آج ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو پاکستان کی بدترین حکومت کا ایک سال قرار دیا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال۔ سیاہ رات جو ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے آئی وہ ابھی تک مسلط ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے۔ چند ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا اور اقتدار عوام کو منتقل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button