تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

سپریم کورٹ نے ‘نظریہ ضرورت’ دفن کردیا، چوہدری پرویز الہیٰ

صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین پاکستان کی فتح قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آج کے تاریخی فیصلے سے ثابت ہوا کہ چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کردیا ہے، معزز چیف جسٹس نے آج نظریہ ضرورت دفن کر کےتاریخ رقم کی۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین پاکستان کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے آئین اورجمہوریت کوبچاکراپنا نام تاریخ میں رقم کرلیا ہے اب اگر حکومت نےچیف جسٹس کیخلاف ایڈونچرکی کوشش کی تومنہ توڑجواب دینگے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معمولی تبدیلی کیساتھ انتخابی شیڈول بحال کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس فیصلے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا، آئین اور قانون الیکشن کمیشن کوتاریخ میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پنجاب میں 14مئی کو انتخابات ہوں گے، کاغذات نامزدگی 10اپریل تک جمع کرائے جائیں جبکہ حتمی فہرست 19 اپریل تک جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات20 اپریل کو جاری کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button