تازہ ترینخبریںپاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ تشکیل

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے چھ رکنی بینچ تشکیل دے دیا ، بینچ کیس کی سماعت آج ہی دوپہر 2 بجے کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب خیبر پختونخواہ الیکشن التوا کیس کے فیصلے میں‌ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ بھی غیر مؤثر قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر 6 رکنی بینچ بنا دیا، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ، جسٹس اعجاز الاحسن کے علاوہ بینچ میں جسٹس منیب اختر،جسٹس سیدمظاہرعلی اکبر نقوی ، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک،جسٹس سیدحسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

یاد رہے 31 مارچ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات پر سرکلر جاری کیا تھا ، جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

سرکلر میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دو ایک سے فیصلہ سنایا جس میں ازخود نوٹس کے اختیارات کا استعمال کیا گیا، اس انداز میں بینچ کا سوموٹو لینا 5 رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، سوموٹو صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button