انتخاباتتازہ ترینخبریں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم بیان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فیصلے سے قبل ہی تیاریاں جاری رکھی گئیں۔

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

تاہم ذرائع الیکشن کمیشن نے اب اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فنڈز اور سیکیورٹی فراہم کی جائے تو انتخابات کیلئے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ مل گئی، باقی ماندہ مراحل جلد مکمل ہوجائیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی  تیاریاں جاری رکھی گئیں، صاف و شفاف انتخابات کیلئے تمام مراحل مکمل ہیں، فنڈز اور سیکیورٹی فراہم ہوں تو الیکشن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بس حکومت کی تعاون درکار ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب انتخابات کا مرحلہ اپیلیٹ ٹریبونل سے دوبارہ شروع ہوگا، انتخابات کیلئے ماسٹر ٹریننرز کو تربیت فراہم کردی گئی ساتھ ہی پولنگ عملے کی دستیابی یقینی بنانے کا عمل جاری ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نتائج مرتب کرنے کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے ٹرائل جاری ہیں، انتخابی عمل کے لیے  مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں، پولنگ اسٹیشن کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا جبکہ عمارتوں کا سروے بھی کرلیا گیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کی طرف سے بھی اسکروٹنی کرلی گئی، الیکشن کمیشن اپیلوں پر فیصلے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button