تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

’آئین کی فتح مبارک، قوم کا سپریم کورٹ کو سلام

سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے اور الیکشن شیڈول معمولی ردوبدل کے بعد بحال کیے جانے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح مبارک ہو، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج عوام کے چیف جسٹس بن گئے ہیں۔ وہ بے پناہ دباؤ کے کیخلاف ڈٹے رہے اور تمام غیر قانونی مطالبات کو ٹھکرا کر خود کو باہمت آدمی ثابت کیا۔ قوم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تبصرہ کچھ ان الفاظوں میں کیا کہ آئین سے انحراف کی کوشش مسترد، نظریہ ضرورت مسترد، پاکستان زندہ باد۔

حماد اظہر نے فیصلے پر کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کر کے جمہوریت کو بچا لیا۔ یہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ممکن نہیں تھا۔ سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں۔ پی ڈی ایم بھی جمہوری عمل کا حصہ بنے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم مبارکباد کی  مستحق ہے۔ انہوں ںے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال ہوگیا یہ قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہے۔ آؤ اب سیاسی میدان میں مقابلہ کرو۔

عثمان ڈار نے لکھا کہ الحمدللہ آج آئین جیت گیا اور آئین شکن ہار گئے۔ پاکستانیو، الیکشنز کی تیاری شروع کرو حق کی فتح، انشاللہ۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے لکھا کہ آج کا سپریم کورٹ کا فیصلہ بلاشبہ آئین کی فتح ہے جو قانون کی حکمرانی کے اصول کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ فیصلے سے عوام کی جیت اور نظریہ ضرورت کو عبرتناک شکست ہوئی۔ آئین وقانونی نظام کی حکمرانی زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔

مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور سازش ناکام ہوئی۔ ن لیگ، چیف آرگنائزر اپنے والد کی طرح اب الیکشن سے بھاگنا مت۔ آؤ ہمت کرو اور میدان میں ہمارا مقابلہ کرو۔

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے لکھا کہ جمہوریت اور عوام کی آواز کو کوئی نہیں روک سکتا۔ سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کر دیا، قوم کو فتح مبارک ہو۔ ملک اب ان شااللہ انتخابات کی جانب بڑھے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button