تازہ ترینخبریںپاکستان

تنخواہوں میں اضافہ : سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی تجویز دے دی اور کہا ملازمین کی ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایک اور خط لکھا ، جس میں سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی تجویز دی۔

گورنرسندھ نے خط میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے جبکہ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button