تازہ ترینخبریںدنیا

روس نے جاپان کے پانیوں میں سپر سانک اینٹی شپ میزائل داغ دیئے

روس نے جاپان کے پانیوں میں سپر سانک اینٹی شپ دو موسکیٹ کروز میزائلوں سے فرضی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کہ تقریباً 100 کلو میٹر دور موجود فرضی ہدف کو دو موسکیٹ کروز میزائلوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا، میزائل روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسکیٹ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک کروز میزائل ہے، جو 120 کلو میٹر تک کی رینج میں جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل دو روسی اسٹریٹجک بمبار طیاروں نے سی آف جاپان کے اوپر پرواز کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button