تازہ ترینخبریںپاکستان

گورنر سندھ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔

وفد کی سربراہی کونسل کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کر رہے تھے۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مشکلات، اشتہارات کے واجبات کی عدم ادائیگی، اخبار و رسائل کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اخبار و رسائل معلومات کی فراہمی کا آج بھی مصدقہ ذریعہ ہیں، سوشل میڈیا کے باعث اخباری صنعت متاثر ہوئی تاہم اخبار و رسائل کی خبریں آج بھی دستاویزی ثبوت کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔ سی پی این ای کے وفد میں ڈاکٹر جبار خٹک، غلام نبی چانڈیو، مقصود یوسفی ، اعجاز الحق ، انوار ساجدی ، سعید خاور، سید مدثر اور مدثر عالم بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button