تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری کے پی کو تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی تبدیل کر دیا

اسلام آباد (اویس لطیف /نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری کے پی کے کو تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی تبدیل کر دیا،امدا اللہ بوسال کو ف سیکرٹری خیبر پختواہ سے تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،

ندیم اسلم چوہدری چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات ،سید علی مرتضی کو سیکرٹری وزات داخلہ کا اضافی چارج مل گیا ، ۔تقرر و تبالوں کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈیویژن نے تین اعلی افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکشن جاری کر دیے،

منگل کو جاری احکامات کے مطابق وفاقی حکومت نے تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی چیف سیکرٹری کے پی کے امداد اللہ بوسال کو تبدیل کرے وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات گریڈ 21کے آفیسر ندیم اسلم چوہدری کو خیبر پختونخواہ تعینات کر دیا گیا،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 22کے آفیسر سید علی مرتضی کو تین ماہ کیلئے بطور سیکرٹری داخلہ اضافی چارج دیدیا،

وزات کے سپیشل سیکرٹری کا چارج بھی ان کے ہی پاس رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button