تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی

پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، کراچی میں کورونا کی شرح 28.30 فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

ملک میں کورونا کی یومیہ بلند ترین 100 فیصد شرح حیدر آباد اور صوابی میں ریکارڈ کی گئی ، حیدرآباد، صوابی میں کورونا کے ایک، ایک ٹیسٹ پازیٹو نکلے۔

ذرائع نے بتایا کہ 24گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 28.30 فیصد، پشاور میں 14.29 فیصد، اسلام آباد میں 12.20 فیصد رہی۔

لاہور میں یومیہ کورونا شرح 4.14، گجرات 0.83 فیصد ، مظفر آباد، میرپور، کوئٹہ ، اسکردو ، گلگت، دیامر، ایبٹ آباد، مردان میں کورونا شرح صفر رہی۔

اس کے علاوہ بنوں، نوشہرہ، سوات ، بہاولپور، فیصل آباد،جہلم، گوجرانوالہ، ملتان ،راولپنڈی، سرگودھا میں کورونا شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 1 ہزار 195 ہو گئی ہے، 15 لاکھ 46518 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی شرح 98 فیصد ہے اور کورونا کے 1168 مریض قرنطینہ ہیں۔

سندھ میں کورونا کے 589، خیبرپختونخوا 110 ، پنجاب میں 211، بلوچستان 3، وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے 216 مریض ، آزادکشمیر میں 13، گلگت بلتستان 26 مریض قرنطینہ ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے 27 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا کے 8، پنجاب 5 مریض، سندھ میں 14 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہے جبکہ اسلام آباد، بلوچستان ، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 3 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، جن میں پنجاب میں کورونا کے دو، سندھ ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button