تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ درخواست فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، عمران خان کی جانب سے بھی درخواست دائر کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا آپریشن پولیس کی جانب سے عدالت میں کی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہے۔

اظہر صدیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button