تازہ ترینخبریںکاروبار

ویب ایکسلز کے زیر اہتمام بی ٹو بی سمٹ کا انعقاد

ویب ایکسلز کے زیر اہتمام لاہور چیمبر آف کامرس میں نو مارچ کو بی-ٹو-بی سمٹ کا انعقاد کیا گیا جو کہ موضوع خاص ” ایکسپورٹ بڑھائیں، معیشت کو بچائیں ” پر مشتمل تھا۔

ایل سی سی آئی کے صدر کاشف انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمان گرامی جن میں سے قابل زکر شہباز صدیق صاحب سی-ای-او ویب ایکسلز، حافظ احمد،ای کامرس ایکسپرٹ، عدیل عارف رانا اور رائے تصور عباس نے شرکت کی

سلسلہ آغاز میں تلاوت قرآن پاک مجید سے آغاز کیا گیا جسکی سعادت حا فظ عبد القا در سہیل نے حا صل کی۔

اسی سلسلہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے عمران احمد نے وہاں پر موجود مہمانانِ گرامی کا تعارف کروایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

حافظ احمد نے ای کامرس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ ای-کامرس نے کاروبار کرنا آسان بنا دیا ہے، ھم آج دنیا کے کسی بھی کونے میں کاروبار کر سکتے ہیں۔

شہباز صدیقی صاحب سی-ای-او ویب ایکسلز نے کہا کہ علی بابا کے زریعے کم سے کم سرمایے سے آپ کاروبار کر سکتے ہیں، ھم مکمل ٹریننگ کے زمہ دار ہیں اور آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ کاروبار کو انٹر نیشنل پلیٹ فارم پر فروخت کر سکتے ہیں۔

پاکستان معیشت کو سب سے بڑے مسائل میں سے سب سے بڑا مسائل در پیش ہے وہ ہے ‘بیلنس آف پیمنٹ گیپ’.پاکتسان سے امپورٹ کی شرح زیادہ ہے اور ایکسپورٹ کی شرح زیادہ ہے۔اسی لئیے ویب ایکسلز کمپنی نے ضرورت کے عین مطابق لاہور چیمبر میں کامرس میں انعقادِ کروایا

تقریب کے اختتام پر لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ ایسی کانفرنس کا ہونا، معاشی صورتحال میں ہوا کا جھونکا ہے کہ ہم معاشی صورتحال کے باوجود کاروبار بڑھانے کیلیے آج اکھٹے ہوئے ہیں.کاروبار سے بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی سے ڈالرز کی صورتحال میں بہتری آئے گی، جس سے معیشت میں اضافہ ہو گا اور ملک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔کا نفر نس کے اختتام پر معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button