تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی اتوار کو لاہور میں جلسہ کرے گی، مینار پاکستان پرجلسہ دن2 بجے ہوگا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم ریلی زمان پارک سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچ گئی جہاں چیئرمین نے کارکنان سے خطاب کیا۔

داتا دربار لاہور کے باہر پی ٹی آئی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اہلیان لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہوریو! ہم سب نے اور پورے پاکستان نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔

قبل ازیں ریلی کے داتا دربار پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے شاندار آتش بازی مظاہرہ اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، بیرونی فنڈنگ کیس میں ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئیں تو سب پتا لگ جائے گا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج لاہور میں تاریخ ساز منظر نظر آئے۔ اہلیان لاہور کی محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں

انہون نے کہا کہ اب اگلا مرحلہ مینار پاکستان میں ایک شاندار جلسہ ہے جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ مینار پاکستان پر آج تک ہمارے جتنے جلسے ہوئے ہیں ان سب کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا انشاللہ۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گاڑی کے اندر سے ہی خطاب کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button