گھر پر نائٹ کریم کیسے بنائی جاتی ہے؟
آج کل ہر کوئی دلکش و شاداب نظر آنے کے لئے مہنگی کریموں کا استعمال کررہا ہے لیکن یہ پیسوں کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں۔
سبز چائے معدے اور جسم کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے مگر اس کے اثرات جلد پر بھی بہت اچھے پڑتے ہیں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ سبز چائے اور ایلوویرا کی مدد سے گھر پر نائٹ کریم کیسے بنائی جاتی ہے؟۔
اجزائے ترکیب
سبز چائے کی پتیوں کا رس ایک چائے کا چمچہ، بادام کا تیل ایک چائے کا چمچہ، عرق گلاب ایک چائے کا چمچہ، ایلو ویرا جوس ایک چائے کا چمچہ، شہد کے چھتے کا موم ایک چائے کا چمچہ۔
طریقہ کار
بادام کے تیل اور شہد کے چھتے کے موم کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر اس کو ہلکی آنچ پر پگھلائیں
اس کے بعد چولہے سے ہٹا کر اس کے اندر ایلو ویرا کا جوس شامل کر دیں اور باقی دیگر اجزا بھی اس میں شامل کر کے اس کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس کو ائير ٹائٹ میں بند کر کے فریج میں رکھ دیں اور استعمال کریں اور اپنے ہزاروں روپے بچائیں۔