تازہ ترینتحریکخبریں

ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، اسد قیصر

مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سابق سپیکر قومی اسمبلیاسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زمان پارک لاہور کی صورت حال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام کارکنان سے ملتمس ہوں یہ امتحان اور آزمائش کا ٹائم ہے، ہم سب نے استحکام ، ہمت اور جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا ہے، یہ جو ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اسکا مطلب ہے یہ شکست کھا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مریم نواز جلسے کر رہی ہے اور جو زبان استعمال کر رہی ہے اس پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پرامن جلوس پر تشدد کیا ہمارے ایک کارکن کو شہید کیا گیا، یہ ملک اب انارکی کی طرف جا رہا ہے آئین مکمل طور معطل ہو چکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button