
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
وزیراعظم سے کیلیفورنیا کی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اراکین کی وزیراعظم سے ملاقات
کیلیفورنیا کے اراکین اسمبلی کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ pic.twitter.com/rgecdll6gK
— PMLN (@pmln_org) March 2, 2023
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور کیلیفورنیا تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔