تازہ ترینخبریںپاکستان

بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارکھان پولیس کے مطابق رکھنی کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بارکھان پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا خیر مواد موٹر سائیکل میں نصب کر کے اسے بازار میں کھڑا کیا گیا تھا۔

بارکھان دھماکے کے زخمیوں کو رکھنی اسپتال اور ڈی جی خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بارکھان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

کوئٹہ سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے رکھنی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار بھی کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button