تازہ ترینجرم کہانیخبریں

راولپنڈی میں ملزمان نے فائرنگ، حساس ادارے کے 3 ملازم زخمی

راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے 3 ملازم زخمی کردیئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار 26 فروری کی صبح اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی کوئیک ایکشن فورس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق بڑے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان سے جب ٹول پلازہ پر ٹیکس مانگا گیا ، تو انہوں نے اہل کاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر تین حساس ادارے کے اہل کار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد آنے والی گاڑی کو ایم ٹیگ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹول پلازہ پر روکا گیا تھا۔

تین کارسواروں نے پہلے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اندھا دھند فائرنگ کی اور ٹول پلازہ بیرئیر توڑ کر فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں محمد ذیشان ، عامر شہزاد اور عمر بلال کو فوری طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن سے شناخت کرکے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے مرکزی ملزم حسنین شاہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اس کے باپ امتیاز شاہ اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تلاشی کے دوران گھر سے بھاری ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ پولیس گھر میں موجود دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور مورگاہ میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق قانون شکنی کرنے والے پولٹری بزنس کے مالکان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button