پاکستان

ایرانی صدر کی لاہور آمد، ٹریفک ایڈوائزری جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کے موقع پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے، شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں مقامی تعطیل ہے، ایسے میں شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہریوں سے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی گئی ہے۔ شہری گریٹراقبال پارک، لاری اڈہ، لوئرمال پر بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موومنٹس کے دوران مخصوص روڈ کو ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا، موومنٹس کے دوران شہریوں کو متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے۔ لاہور رنگ روڈ، رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گا۔

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وفد کی شہر قائد آمد کے پیش نظر شہر قائد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، جبکہ ایرانی صدر کی مزار قائد آمد کے حوالے سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

شاہراہ قائدین خدادا دکالونی سے نمائش جانیوالی روڈ پر کنٹیبرز لگا دیئے گئے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ بھی سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے شاہراہ قائدین پہنچ گئے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ سے صدر جانیوالی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پیپلز سیکریٹریٹ سے صدر کی جانے والی سڑک کوبھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا جس کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی، کلب روڈ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک مکمل بند رہے گا۔

پلان کے مطابق ڈاکٹر ضیا الدین روڈ اور سگنل سے پی آئی ڈی سی چوک تک مکمل بند ہوگا، ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی تک بند ہوگا، سلطان آباد سے آنے والی ٹریفک ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ جائے گی۔

شارع فیصل سے سلطان آباد آنے والے کلب چوک سے بائیں جانب ٹرن لیں، شہری کلب چوک سے بائیں جانب سے کلفٹن برج اور بورڈ بیسن جا سکیں گے، خلیق الزمان روڈ اور گزری سے آنے والے ضیا الدین لائٹ سگنل سے سیدھی جانب ٹرن لیں۔

شہری میٹروپول سے فوارہ چوک اور ایوان صدر کی طرف جا سکیں گے، شاہین کمپلیکس سے آنے والے کھجور چوک سے دائیں جانب ٹرن لیں گے، شہری ایوان صدر روڈ، میٹروپول، کلفٹن اور دیگر علاقوں کی جانب جا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button