تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونیوالا میچ بھی وقت پر شروع ہوگا۔

جمعہ کی شام کراچی میں پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے۔

دو فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں شیڈولڈ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ وقت پر شروع ہوگا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی وقت پر ہوں گے۔

پشاور زلمی کی ٹیم پروگرام کے مطابق کراچی کا سفر کرے گی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم بھی کراچی سے ملتان پہنچ چکی ہے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سیکیورٹی دی گئی ہے جو کسی بھی ملک میں سیکیورٹی کا سب سے ٹاپ لیول ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button