تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اب سے کچھ دیر بعد لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گا ، الیکشن کمیشن کوانتخابات کی تاریخ کے اعلان کا آئینی اختیار حاصل نہیں ، لاہور ہائی کورٹ نے بھی گورنر سے مشاورت کرنے کا فیصلہ دیا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،   متفرق درخواست میں الیکشن کمیشن عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد میں پیش مشکلات پر راہنمائی طلب کرے گا ۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وجوہات بتائی جائیں اور گورنر سے مشاورت کی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات آئین میں وضع کردہ مینڈیٹ کے مطابق 90 دن کے اندر ہی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button