تازہ ترینخبریںپاکستان

یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کے ساتھ گھومنے پر پابندی

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی اور لڑکے کے اکٹھے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پیشگی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں طالبات کو محتاط رہنے اور کلاس رومز تک محدود رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے طلبا و طالبات کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے خواتین کو زیادہ بہتر اور محفوظ ماحول مہیا ہوسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button