تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف کا ایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

ایبٹ آباد( دلدار احمد ستی)چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف نے ایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کے ہمراہ دورہ کیا ڈاکٹر عاصم یوسف نےتھیلیسیمیا ڈے کئیر سینٹر،ڈینٹسٹری،اسٹوڈنٹ ٹیچر سنٹر اور IBPP کی نئی بلڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس سلسلہ میں ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم یوسف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایوب میڈیکل ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف کو ہسپتال اور کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف نے ہسپتال اور کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈین ایوب میڈیکل کالج اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،نرسنگ ڈائریکٹر شمس الہدیٰ ڈائریکٹر فائنانس فہیم خان، مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ امین اللہ گنڈاپور اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران کنسٹرکشن کمپنی نیسپاک کے اعلی افسران نے ڈینٹسٹری بلڈنگ میں جاری کام کے حوالے سے چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف کو تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف نے کالج اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موجود تھیلیسیمیا ڈے کیئر سینٹر کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے اختتام پر چیئرمین بی او جی کا کہنا تھا کہ حکومت مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور ہمارا مقصد عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال ایمرجنسی کے لئے الگ سے سی ٹی سکین نصب کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ عوام کی دیگر مشکلات کے حل کے لئے بھی تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔ہسپتال کا دورہ کرنے کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button