تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے دیے گئے وقت پر لاہور ہائی کورٹ نہیں پہنچے۔حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اس وقت صحت اور سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔

اس سے قبل جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی تاہم مقررہ وقت کے بعد بھی عمران خان عدالت نہیں پہنچے۔

عدالت کے استفسار پرعمران خان کے وکیل نے کہا کہ ابھی مشاورت جاری ہے ہمیں ایک گھنٹہ مزید چاہیے، جس ہر عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی۔

2 بجے بھی عمران خان پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل عدالت میں موجود ہیں، وہ عدالت کو بریف کریں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں ڈاکٹر کو نہیں سننا کیوں کہ وہ اس میں فریق نہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ وکالت نامے اور حلف نامے پر عمران خان کے دستخط میں کیوں فرق ہے؟ یہ بہت اہم معاملہ ہے آپ یا آپ کے موکل کو توہین عدالت کانوٹس جاری کروں گا، درخواست واپس نہیں کررہے، زیرغور رکھ رہے ہیں، آپ دستخط کے معاملے پر وضاحت دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button