تازہ ترینخبریںپاکستان

اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے شریف نظامی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اعلی عدلیہ نے اردو کو بطور سرکاری زبان کے نفاذ کےلیے احکامات دیے مگر سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عملدرآمد کرکے رپورٹ ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کے روبرو داخل کرائیں۔ سرکاری وکیل کو بھی احکامات پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت مزید کارروائی کےلیے مارچ کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button