تازہ ترینخبریںکاروبار

گھی ، تیل اور دالوں سمیت 29 اشیائے صرف مزید مہنگی

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گھی ، تیل اور دالوں سمیت 29 اشیائے صرف مزید مہنگی ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح مہنگائی کی سالانہ شرح 34.83 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماريات کے مطابق گزشتہ ہفتے گھی، خوردنی تیل، چکن، آلو،، دال ماش، دال مونگ، لہسن اور ایل پی جی سمیت 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز، ٹماٹر، انڈے، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نسبتاً کمی ہوئی جب کہ گزشتہ ہفتے 17 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button