تازہ ترینخبریںدنیا

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

6 فروری کی صبح ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے باعث تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے، دونوں ممالک میں اب تک 21 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ملبے تلے دبے افراد کی زندہ بچنے کی امید ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مدھم ہوتی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں پاک فوج کے دستے بھی شامل ہیں۔

ترکیہ نے سرکاری سطح پر اب تک 18 ہزار 342 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، اس طرح اس زلزلے سے ہونے والا جانی نقصان اب 24 برس قبل (1999 میں ) آنے والے سے زلزلے سے زیادہ ہوگیا ہے۔ 1999 میں استنبول میں آنے والے زلزلے میں 18 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب شام میں اب تک 3 ہزار 373 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

انطاکیہ ملبے کا ڈھیربن گیا

ترکیہ کے جنوبی وسطی علاقے میں آباد انطاکیہ کا شہر ہزاروں سال پرانی تۃزیب کا حامل ہے لیکن اس شہر کا بہشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

شام میں حالات بدتر

عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق شام کے شہر حلب میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر آنے والے ماہرین نے شہر کی کم و بیش تمام ہی عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button