تازہ ترینخبریںپاکستان

سٹی ٹریفک پولیس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،

 

سٹی ٹریفک پولیس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، ٹریفک اسسٹنٹ فیضان نے انڈور روئنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا، جبکہ جوائنٹ انڈور روئنگ میں ٹریفک پولیس کی ٹیم نے سلور میڈل اپنے نام کیا،

انڈور روئنگ مقابلہ میں پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے حوصلہ افزائی کےلئے دونوں ٹریفک اسسٹنٹس کو آفس بلا لیا، کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے دونوں کانسٹبلز کو شاباش، نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں، سی ٹی او لاہور نیشنل لیول پر گیمز میں حصہ لینے پر مکمل تعاون، سپورٹ کی یقین دہانی، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ سخت ڈیوٹی کےساتھ ساتھ مسٹر ٹائٹل جیتنا کسی چیلنج سے کم نہیں، کھیل کسی بھی معاشرے میں تحریک اور زندگی کی علامت ہوتے ہیں،

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں میں دوسروں سے آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرتی ہیں، محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود کا ٹائٹلز جیتنا قابل ستائش ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button