تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال تشویشناک ہے، موڈیز

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

موڈیز نے پاکستانی معیشت کی تصویر کشی کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے لیے اگلے چند برسوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا۔

موڈیز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی اگلی قسط جاری کرنے کی پیشگی شرط آمدنی بڑھانے کے اقدامات سے متعلق ہوسکتی ہے۔

 عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق سماجی اور سیاسی خدشات حکومت کے ریفارم پروگرام پر عمل درآمد کو مشکل بنائیں گے۔

موڈیز کے مطابق حکومت پاکستان کےلیے لیکوڈٹی اور بیرونی خدشات کا زور بڑھا ہوا ہے، اگلے چند سالوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button